مرسیڈیز بینز نےہزاروں گاڑیاں واپس کیوں منگوا لیں؟

16 Nov, 2021 | 10:50 AM

Ibrar Ahmad

 ویب ڈیسک : جرمنی کی کار ساز کمپنی مرسیڈیز نے گاڑیوں میں خامیوں کے باعث 12 ہزار کے قریب بیش قیمت گاڑیاں واپس منگوا لیں۔

مرسیڈیز بینز کی جانب سے حفاظتی خدشات کے پیش 9 جون 2021 سے 6 جولائی 2021 کے درمیان تیار کردہ 755 درآمدی گاڑیاں، 7 اکتوبر 2020 سے 11 فروری 2021 کے درمیان تیار کردہ 118 درآمدی کاریں اور 3 اگست 2020 سے 15 مارچ 2021 کے درمیان تیار کردہ 11 ہزار 124 درآمدی گاڑیاں واپس لینے کا عمل شروع کیا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ مذکورہ گاڑیوں میں کچھ فنی خرابیوں کی وجہ سے واپس منگوایا گیا ہے جسے اپ گریڈ کرکے واپس لوٹا دیا جائے گا۔

ان گاڑیوں میں فیول ٹینک میں سیکشن جیٹ پمپ میں نوزل ڈھیلی پائی گئی یا غائب تھی جو پمپ کے ناکارہ اور انجن کے بند ہونے کا باعث بن سکتی ہے۔یہ خامی جون سے جولائی کے درمیان تیار کی گئی گاڑیوں میں پائی گئی جب کہ اکتوبر 2020 سے فروری 2021 اور اگست 2020 سے مارچ 2021 تک تیار کی گئی گاڑیوں میں پیسنجر سیٹ کے پاؤں کے گڑھے کے قریب ٹارک خراب ملی جو آتشزدگی اور ایئر بیگ کنٹرول یونٹ کو متاثر کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔

مزیدخبریں