لاہور میں فضائی آلودگی روز بروز بڑھنے لگی

16 Nov, 2021 | 09:17 AM

Ibrar Ahmad

 مائدہ وحید : شہر کا ایئر  کوالٹی انڈیکس 250سے تجاوز کر کر گیا ، آج ائیر کوالٹی انڈیکس 284 ریکارڈ کی زیادہ سے زیادہ موجودہ درجہ حرارت 14 اور کم سے کم 12 ریکارڈ کیا گیا ۔
 لاہور  میں فضائی آلودگی روز بروز بڑھتی جا رہی ہے ۔ شہر کا ایئر  کوالٹی انڈیکس 250سے تجاوز کر کر گیا ،  آج ائیر کوالٹی انڈیکس 284 ریکارڈ کی زیادہ سے زیادہ موجودہ درجہ حرارت 14 اور کم سے کم 12 ریکارڈ کیا گیا ۔  محکمہ موسمیات کے مطابق  ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور سردرہے گا،  پنجاب ،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی  موسم خشک اورسردرہے گا، سندھ ، بلوچستان ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔

 دوسری جانب تجرباتی طور پر شہر میں طیارے یا غباروں کے ذریعے بارش برسائی جائے گی۔ ڈرائی آئس میں نمک اور پانی ڈال کر مصنوعی بادل بنانے اور انہیں برسانے کے لیے پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر منور صابر کام کررہے ہیں اور اس حوالے سے خانس پور میں مصنوعی بارش کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مصنوعی بارش ایک مہنگا پراجیکٹ ہے اوریہ کام ان علاقوں میں ہوتا ہے جہاں پورا سال بارش نہیں ہوتی ہے۔لاہور کی ڈیڑھ کروڑ سے زائد آبادی  کو اگر 10کروڑ روپے کی لاگت سے اسموگ جیسی آفت سے  بچایا جاسکتا ہے تو یہ کوئی مہنگا سودا نہیں۔  مصنوعی بارش متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب جیسے خشک آب وہوا ممالک میں عام ہے۔ 
 

مزیدخبریں