ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چودھری برادران کا حکومت کے حق میں اہم فیصلہ

Chaudhry Brothers in favor of Govt
کیپشن: Chaudhry Brothers
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر اسلم: مسلم لیگ ق کا حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا فیصلہ، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے حکومت کی حمایت جاری رکھنے کے فیصلے کی منظوری دے دی۔
 مسلم لیگ ق نے حکومت کی حمایت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اتوار کو مسلم لیگ ق کی پارلیمانی میٹنگ ہوئی تھی جس میں جہاں حکومتی کارکردگی اور خصوصاً مہنگائی پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔ وہیں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تمام ارکان نے فیصلےکا اختیار چودھری پرویز الہٰی کو دے دیا تھا۔

چودھری پرویز الہٰی کی جانب سے حکومت کی حمایت جاری رکھنے کے فیصلے کی منظوری دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر چودھری مونس الہٰی کا کہناہےکہ پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس میں قانون سازی کو سپورٹ کریں گے۔