ڈکیتی واردات، 80 تولہ زیورسمیت قیمتی سامان لوٹ لیاگیا

16 Nov, 2020 | 11:55 PM

(فخرامام)تھانہ ستوکتلہ کے علاقے میں گھر میں ڈکیتی کی واردات، ملزمان گھر سے 80 تولہ زیورات سمیت دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق واردات تھانہ ستوکتلہ کے علاقے میں پیش آئی جس میں ملزمان اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے، ملزمان نے گھر سے 80 تولے کے قریب سونا لوٹ لیا، اہل خانہ کے مطابق پہلے 3 ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور دوران واردات 2 مزید آگئے،، ملزمان نے گھر کے تمام افراد کو ایک کمرے میں یرغمال بنایا اور لوٹ مار شروع کر دی، ملزمان گھر کی الماریوں سے 80 تولے سونا، ساڑھے چار لاکھ نقدی، تین لاکھ کے برائز بانڈ، موٹر سائیکل، موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے،واقعے پر ستوکتلہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مزیدخبریں