قانون کے رکھوالے ہی قانون کی دھجیاں بکھیرنے لگے

16 Nov, 2020 | 11:04 PM

Arslan Sheikh

( عابد چوہدری ) گرین ٹاؤن میں پولیس اہلکار دوستوں کے ساتھ مل کر اسلحہ کی نمائش کرنے لگے، اہلکار شفقت نیازی محافظ فورس کے اہلکاروں کے ہمراہ ٹک ٹاک بناتا رہا۔

گزشتہ کئی برسوں سے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اسلحہ کی نمائش یا اسے غیر قانونی طور پر رکھنے کی سخت پابندی ہے۔ شہری اس کے ناجائز استعمال کے دریغ نہیں کرتے اور لوگوں میں اپنا خوف برقرار رکھنے میں تلے رہتے ہیں۔ لیکن آج قانون کے محافظوں نے ہی قانون کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دیں۔

لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں تعینات اہلکار شفقت نیازی محافظ فورس کے اہلکاروں کو دوست شیری خان کے ڈیرے پر لے کر گیا۔ ڈیرے پر شفقت نیازی ویڈیو بناتا رہا جبکہ مسلح افراد اسلحہ کی نمائش کرتے رہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار شفقت نیازی اہلکاروں کی ٹک ٹاک ویڈیوز بناتا رہا جبکہ دیگر ملزمان جدید اسلحہ کی نمائش کرتے رہے۔

اسلحہ کی نمائش پر کارروائیاں کرنے والی پولیس پیٹی بھائیوں کے خلاف کارروائی کرنے سے قاصر ہے۔

مزیدخبریں