( سٹی42 )جمعیت علما اسلام نے گلگت بلتستان کے انتخابات کے نتائج کو مسترد کردیا، مولانا فضل الرحمان نے گلگت بلتستان میں الیکشن نتائج کو پی ڈی ایم کے اجلاس میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا گلگت بلتستان انتخابات کے نتائج پر بڑا بیان سامنے آگیا، مولانا فضل الرحمن کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا گلگت بلتستان میں ایک بار پھر 2018 کی تاریخ کو دہرایا گیا، گلگت بلتستان میں انتخابات نہیں بندربانٹ ہوئی ہے۔ مولانا فضل الرحمان کہتے ییں سلیکٹڈ اور نا اہل حکمرانوں کو گلگت بلتستان کا رزلٹ ہضم نہیں کرنے دیں گے، پاکستان کے بعد اب پی ٹی آئی کو گلگت بلتستان کا بیرا غرق نہیں کرنے دیں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے گلگت بلتستان انتخابات کے نتائج کو پی ڈی ایم کے اجلاس میں اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے پی ڈی ایم کے آئندہ ہونے والے اجلاس میں متفقہ حکمت عملی طے کی جائے گی۔
مولانا فضل الرحمان کا جی بی انتخابات نتائج پر بڑا بیان سامنے آگیا
16 Nov, 2020 | 10:40 PM