(سٹی 42 )پاکستان کی ویٹرن اداکارہ بشریٰ انصاری کی بیٹی میرا انصاری نے دوسری شادی کرلی۔شوبزستاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد کاسلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق بشریٰ انصاری کی بیٹی میرا انصاری نے نیویارک میں ہونے والی شادی کی کچھ تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی ہیں، شادی کی تقریب میں صرف قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی،میراانصاری نے تصاویرشیئرکرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہاہے کہ قرآن کہتا ہے کہ یقیناتکالیف کے بعد آسانیاں آتی ہیں۔ میرا انصاری کی دوسری شادی کی تصاویر سامنے آنے پر کئی معروف شوبزشخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارکباددینے کا سلسلہ جاری ہے،مومنہ مستحسن نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہاہے کہ زندگی کے نئے سفر کیلئے ڈھیرسارا پیار اور دعائیں۔
واضح رہے کہ یہ میرا انصاری کی دوسری شادی ہے، پہلے شوہر سے ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے