(علی اکبر )مسلم لیگ ق کے رہنما و رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی نے کہا ہے کہ سیاست نہیں طلبہ کی حفاظت کومقدم رکھاجائے۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی رہنما مسلم لیگ ق چوہدری مونس الٰہی نے تعلیمی اداروں میں تعطیلات موخر کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں کوروناوائرس کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے، مگرتعلیمی اداروں میں چھٹیوں کافیصلہ23نومبرتک موخر کردیا گیا،انہوں نے کہا کہ صوبائی وزارت تعلیم اس خطرناک صورتحال میں کسی کے مفادکانہیں، معصوم بچوں کی زندگیوں اور ان کے پریشان والدین کا سوچے۔
پنجاب میں کوروناوائرس کےکیسز میں تشویشناک اضافہ مگرتعلیمی اداروں میں چھٹیوں کافیصلہ23نومبرتک موخر۔صوبائی وزارت تعلیم اس خطرناک صورتحال میں کسی کے مفادکانہیں معصوم بچوں کی زندگیوں اوران کے پریشان والدین کا سوچے۔ سیاست نہیں طلباکی حفاظت کومقدم رکھاجائے. #coronavirus
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) November 16, 2020