(سٹی42 ) حالیہ گلگت بلتستان الیکشن میں شکست کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر تجزیہ کار و سینئر صحافی حامد میر نے بتا یا کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایک دوسرے کے ساتھ ٹیلی فون پر تفصیلی بات چیت کی ہے۔ آدھ گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی گفتگو میں گلگت بلتستان کے انتخابی نتائج کے علاوہ دیگر سیاسی معاملات پر گفتگو ہوئی دونوں رہنماﺅں کا پچھلے چند دنوں میں یہ دوسرا رابطہ تھا۔
سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایک دوسرے کے ساتھ ٹیلی فون پر تفصیلی بات چیت کی ہے آدھ گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی گفتگو میں گلگت بلتستان کے انتخابی نتائج کے علاوہ دیگر سیاسی معاملات پر گفتگو ہوئی دونوں رہنماؤں کا پچھلے چند دنوں میں یہ دوسرا رابطہ تھا
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) November 16, 2020
ذرائع کے مطابق ان دونوں رہنما ﺅں نے آئندہ کے لا ئحہ عمل با رے بھی ایک دو سرے سے تفصیلی تبا دلہ خیا ل کیا ہے۔ان دو نوں رہنما ﺅں نے حالیہ شکستوں کے بعد کی کا میا ب سٹریٹجی بھی ڈسکس کی ہے۔صحافی کے ذرائع کے مطابق مو جو دہ سیا سی صو رتحال کے تنا ظر میں یہ ٹیلی فو نک را بطہ ایک اہم پیش رفت کا با عث بنے گا۔