(سٹی42)کورونا وائرس کی عام علامات میں بخار، خشک کھانسی اور تھکن شامل ہیں لیکن تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ کورونا کے مریضوں کی کھانے کی حس بھی متاثر ہوتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی ایک کم عام ذائقے کے خاتمے کی علامت کی بھی دنیا بھر میں کو وِڈ 19 کے لاکھوں لوگوں نے شکایت کی ہے، تاہم چند مریضوں کے لیے یہ علامت بہت شدید ہو سکتی ہے، اگرچہ یہ کم وقت کے لئے ہی کیوں نہ ہو۔
تحقیق سے ثابت ہوا کہ کورونا سے صحت یاب مریضوں کے دماغوں پر اس کے اثرات دس برس تک رہ سکتے ہیں اور ذائقے کی حس بھی کافی حد تک متاثر ہوسکتی ہے۔مریض کئی سال تک کھانے پینے کی اشیا کے ذائقہ بارے پتہ نہیں چلتا۔