(سعو د بٹ)محکمہ لیبر آگے دوڑ پیچھے چھوڑ کی پالیسی پر گامزن ہو گیا۔دکانوں کی رجسٹریشن کیلئے موبائل ایپلیکیشن کی تیاری، مگر پہلے سے موجود انفراسٹرکچر کمزور نکلا ۔
ًتفصیلا ت اورلیبر ذرائع کے مطابق لیبر انسپکٹرز اور لیبر آفیسرز کے پاس رجسٹریشن کیلئے جدید موبائل ٹیبلٹس کا فقدان ہے۔افسران لیبر انسپکشن کیلئے اپنے ذاتی موبائل فون اور انٹرنیٹ کنکشن استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ذرائع کے مطابق لیبر افسران کو رجسٹریشن کی چیکنگ اور مانیٹرنگ کیلئے اضافی بجٹ بھی میسر نہیں۔پی آئی ٹی بی کی مدد سے کیو آر کوڈ کے ذریعے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی تصدیق کیلئے منصوبہ پرکام کیا جا رہا ہے۔
اس طرح سے محکمہ لیبر میں انفرا سٹرکچر کو مضبو ط کرنے کی کوشش ہی نہیں کی گئی ہے جو اب اس جدید ٹیکنا لو جی کے دور میں بہت ضرو ری ہو گیا ہے۔اگر معا ملا ت اسی طرح سے چلتے رہے تو اس محکمہ کی کارکردگی رو ز برو ز زوا ل پزیر ہو تی جا ئیگی اور نہ ہی جدید مو با ئل ٹیبلٹس کی مدد سے دکا نو ں کی رجسٹریشن کا عمل بر وقت مکمل ہو سکے گا۔ کب تک افسران لیبر انسپکشن کیلئے ذا تی مو بائل فو نز اور انٹر نیٹ کنکشنز استعما ل کر تے رہیں گے۔