کورونا کے بڑھتے وار، فیملیز اور شادی ہالز مالکان پریشان

16 Nov, 2020 | 06:30 PM

Azhar Thiraj

(خان شہزاد ) شادیاں اوپن ایریاز میں کریں یا شادی ہالز میں، پیسے ٹینٹ مالکان کو دیں یا شادی ہالز مالکان کو۔ فیملیز پریشان، شادی ہالز مالکان نے بھی حکومتی فیصلہ آنے تک بکنگ روک دیں، شادی ہال اونرز نے وفاقی حکومت سے ہالز کی اندر شادی فنکشن کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا۔       

تفصیلات کے مطابق کورونا نے شادی سیزن کو خراب کرکے رکھ دیا شادیاں پلان کرنے والی فیملیز اور شادی ہالز مالکان دونوں پریشانی سے دوچار ہوگے۔ لاہوریوں کا کہنا ہے کہ سردی بڑھنے سے اوپن ایریا میں شادیوں کے فنکشن کرنا انتہائی دشوار ہوگیا سردی سے بچے اور بزرگ حضرات بیمار پڑجانے کا خدشہ ہے۔ 

وفاقی حکومت شادی  سے اپیل کرتے ہیں کہ شادی ہالز کے اندر شادیاں کرنے کی اجازت دے ۔ شادی ہالز مالکان نے بھی وفاقی حکومت سے یہی مطالبہ دہرایا ہے۔ شادی ہالز مالکان نے وفاقی حکومت کی جانب سے واضح فیصلہ آنے تک شادیوں کی بکنگ کا سسلسلہ روک دیا ہے۔

مزیدخبریں