’’ موجودہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سےتاجر طبقہ زیادہ  متاثرہوا ہے‘‘

16 Nov, 2020 | 07:48 PM

Shazia Bashir

عمر اسلم: نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز کی جاتی عمرہ رائیونڈمیں برٹش ہائی کمشنرسے ملاقات، ملاقات میں اہم امورپرگفتگو، مریم نواز کی مختلف شہروں کےتاجروں سےبھی ملاقات تاجران کی جانب سے مریم نواز شریف کو  تاجر کنونشن میں شرکت کی دعوت۔

 تفصیلات کے مطابق نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز  نے جاتی عمرہ رائیونڈ میں برٹش ہائی کمشنرسے ملاقات کی، ملاقات میں اہم امورپرگفتگو ہوئی ، دوسری جانب مریم نواز  نے مختلف شہروں کےتاجروں سےبھی ملاقات کی  تاجران کی جانب سے مریم نواز شریف کو  تاجر کنونشن میں شرکت کی دعوت دی گئی۔
  
نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نوازسےجاتی عمرہ رائیونڈمیں برطانوی ہائی کمشنر  کی ملاقات ہوئی اور ملاقات میں اہم امورپرگفتگو  کی گئی جبکہ مریم نواز اور برطانوی ہائی کمشنر کے درمیان تقریبا  آدھہ گھنٹہ ملاقات جاری رہی،  بعدازاں مریم نوازسےمختلف شہروں سےتعلق رکھنے والے تاجر رہنماوں نے ملاقات کی ۔

مریم  نواز کا کہناتھا کہ موجودہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سےمعشیت سمیت تمام شعبہ بری طرح متاثرہوئے ہیں اور تاجر طبقہ سب سےزیادہ  متاثرہواہے، اس موقع پر تاجربرادری کی جانب سےمریم نوازشریف کو یقین دلایا کہ پورےملک کےتاجران ان کی اس جدوجہدمیں ان کےساتھ  ہیں جبکہ اس موقع پرمسلم لیگ ن تاجرونگ کے صدرمیاں عبدالمنان، مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان، آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میربھی موجودتھے۔

مزیدخبریں