(عمر اسلم )مسلم لیگ ن کے سینئررہنما خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ لاہور کا جلسہ فقید الامثال ہو گا،انتظامیہ کو درخواست دی ہے،حکومت جلسوں کے انعقاد میں رخنہ مت ڈالے ،پکڑ دھکڑ کو بند کرے اس سے سیاسی درجہ حرارت بڑھے گا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئررہنماخواجہ سعدرفیق نے مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون کے باہرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مخالفت اور مارشل لا دیکھا ہے لیکن آج کا دورسب سے بدترہے۔انھوں نے کہاکہ اینٹی کرپشن کی جانب سے ارکان کو کالز آنا شروع ہو گئی ہے ۔ اینٹی کرپشن کے نام پر انتقام لیاجا رہا ہے ۔سرکاری ادارے کیوں تماشا بنا رہے ہیں ،خواجہ سعدرفیق کاکہناتھاکہ تحریک چل رہی ہے جب آپ کسی کی حکومت کو گرانے کےلئے اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال کریں گے تو رد عمل آپ کے سامنے آئے گا۔