پنجاب یونیورسٹی کا ایک اور عالمی اعزاز

16 Nov, 2020 | 04:55 PM

Malik Sultan Awan

(عمران یونس) پنجاب یونیورسٹی نے ایک اور عالمی اعزاز حاصل کرلیا،  پنجاب یونیورسٹی کے تین پروفیسرز دنیا کے بہترین 2 فیصد محققین میں شامل ہوگئے۔
سٹینفورڈ یونیورسٹی کیلفورنیا نےدنیا کے بہترین محققین کی فہرست  جاری کردی۔فہرست کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے ڈاکٹر خالد محمود دنیا کے بہترین 2 فیصد محققین میں شامل ہوگئے ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف سائنس ڈاکٹر محمد شریف اور شعبہ میتھمیٹکس کے ڈاکٹر محمد اکرم بھی دنیا کے بہترین 2 فیصد محققین میں شامل ہوگئے ہیں۔

بہترین محققین کی عالمی درجہ بندی میں تمام شعبوں سے ایک لاکھ ساٹھ ہزار محققین کو شامل کیا گیا۔ پنجاب یونیورسٹی کے محققین کو اپنے تحقیقی مقالوں کی بین الاقوامی جانچ پڑتال کی بنیاد پر منتخب کیا گیا۔شاندار بین الاقوامی کامیابی پر وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد نے اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کے بین الاقوامی رینکنگ بہتر بنانے کے لئے اقدامات کے ثمرات ملنا شروع ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں