سٹی42: بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں شہد کی مکھیوں نے اچانک حملہ کرکے افراتفری پیدا کردی جس سے ایک شخص بری طرح متاثر ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں پہاڑی شہد کی مکھیوں کے جھنڈ نے اچانک راہگیر پر حملہ کیا، حملہ اتنا شدید تھا کہ علاقے میں افرا تفری پھیل گئی اور راہ گیر اپنی جان بچانے کے لئے تگ ودو کرتے نظر آئے۔شہد کی مکھیوں کے حملے کے نتیجے میں ریڑی چلانے والا شخص بے قابو ہوکر زمین پر جا گرا، اسی دوران وہاں سے گزرنے والی معمر خاتون بھی زد میں آگئی اور شدید زخمی ہوگئی،مقامی افراد نے فوری طور پر خاتون کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کیا۔
کافی دیر تک پہاڑی شہد کی مکھّیوں کا جھنڈ علاقے میں منڈلاتا رہا جس کے باعث راہ گیروں کو شدید مشکلات پیش آئیں۔مکھّیوں نے علاقے کافی دیر تک انت مچائے رکھی جس سے متعدد افراد بھی زخمی ہو گئے
دوسری جانب موجودہ موسمیاتی تبدیلیاں ، شہد کی مکھی اور شہد کی پیداوار ، ماہرین نے خطرناک پیش گوئی کر دی ، پاکستان میں موجودہ ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلی کے حالات نے شہیدکی مکھیوں اور شہید کی تیاری کے لئے بھی خطرات پیدا کر دیئے ہیں
نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سنٹر میں متعلقہ شعبے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر راشد محمود نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ موجودہ خشک موسم فصلوں کو متاثر کر رہا ہے اور اگر ایسا موسم رہا تو بارانی علاقوں میں فصلیں اور دیگر پودے بھی متاثر ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسی حالت میں پھول کم بنیں گے اگر فصلیں اور پورے متاثر ہو سکتے ہیں تو شہد کی پیداوار بھی متاثر ہو سکتی ہے۔