واجد ضیا طلبی،ڈاکٹر کو شوکاز نوٹس جاری

16 Nov, 2020 | 01:14 PM

(ملک اشرف)ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا کی طلبی کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ میں ملزم کو گرفتار نہ کرنے کے متعلق کیس کی سماعت ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان عدالت پیش،چیف جسٹس محمد قاسم خان نے ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کو توہین عدالت کی کارروائی کے لئے شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق :چیف جسٹس ہائی کورٹ محمد قاسم خان نے عدالتی حکم ڈی جی ایف آئی اے تک نہ پہنچانے پر ڈائریکٹر ایف آئی اے کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا کوپیش ہونے کے لئے دو دسمبر تک کی مہلت دے دی ۔چیف جسٹس محمد قاسم خان نے محمد حسین کی درخواست پر سماعت کی ۔چیف جسٹس لیڈر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بتائیں عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کو طلب کیا تھا وہ پیش کیوں نہیں ہوئے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان نے جواب دیا کہ میں عدالتی حکم بارے غلطی فہمی ہونے کے باعث ڈی جی ایف آئی اے کو اطلاع نہ دے سکا۔جس پر چیف جسٹس کا ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے اس کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کے لئے شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ اور کیس کی سماعت دودسمبر تک ملتوی کردی۔درخواست گزارکی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ آیف آئی اے کو ملزمان کے خلاف کاروائی کرنے کی درخواست دی۔

ایف آئی اے نے ایک ملزم کو گرفتار نہیں کیا جو ابھی تک ڈیوٹی کررہا ہے ۔جبکہ ایف آئی اے نے دوسرے زندہ ملزم کو مردہ ظاہر کردیا ۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت ایف آئی اے کو دی گئی زیر التوا درخواست پر قانون کے مطابق فیصلے کا حکم دیا جائے۔ 

مزیدخبریں