ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک لیٹر پیٹرول کے برابر توانائی سے نصف دنیا کا چکر لگانے والی برقی کار تیار

 ایک لیٹر پیٹرول کے برابر توانائی سے نصف دنیا کا چکر لگانے والی برقی کار تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ایک لیٹر پیٹرول کے برابر برقی توانائی سے نصف دنیا کا چکر لگانے والی برقی کار کو دنیا کی سب سے باکفایت ریل کار قرار دیا گیا ہے۔ سویڈن میں تیار کردہ  نامیایکسیمس فور  کار برقی قوت سے چلتی ہے اور ہر طرح سے ماحول دوست ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایکسیمس فور  کار سویڈن کے علاقے ڈیلسبو الیکٹرک مقابلے میں اول نمبر پر آئی ہے اور اس کار نے ایک نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔ہر سال ڈیلسبو الیکٹرک کار کے مقابلے میں طلبا و طالبات اپنی ماحول دوست اور توانائی کے لحاظ سے باکفایت  سواریاں پیش کرتے ہیں۔ 

تمام ایجادات اور اختراعات ایسی ہوتی ہیں جو ریلوے ٹریک پر چل سکیں۔ اس بار ایکسیمس فور نے توانائی کی جو کفایت دکھائی ہے جو 687 MPGe ہے یعنی ’فی گیلن پیٹرول پر طے کی جانے والا فاصلہ جو میل میں ظاہر کیا جائے۔‘ اس طرح 687 MPGeعام زبان میں 0.34 لیٹر فی 100 کلومیٹر ہوگا۔


اس حیرت انگیز سواری کو ڈیلارنا اور چامرز یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے تیار کیا ہے۔ مقابلے کی شرط ایک ایسی گاڑی کی تیاری ہے جو اوسط 50 کلوگرام وزنی چھ مسافروں کو بٹھا کر پٹڑیوں پر 3.36 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکے۔یہ کار اس معیار پر تو پورا اتری لیکن نظری طور پر ایک لیٹر پر دس ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکتی ہے یعنی ایک چمچہ پیٹرول جتنی توانائی (برقی) 75 کلومیٹر سفر کے لیے کافی ہے۔


ایکسیمِس فور بہت ہلکی پھلکی اور بادحرکیاتی (ایئروڈائنامک) اصول کے تحت بنائی گئی ہے۔ اس میں ہلکے ترین طیاروں کا میٹریل استعمال ہوا ہے اور کار کو ہوائی ٹنل میں ٹیسٹ کیا گیا ہے جہاں طیاروں کی افادیت جانچی جاتی ہے۔علاوہ ازیں اسی مقابلے میں ایک اور گروپ نے مقناطیسی معلوم ریل کار بھی پیش کی تھی جسے دوسرا انعام دیا گیا ہے۔