سٹی 42 : پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران کیسز مثبت آنے کی شرح 7 فیصد سے بھی تجاوز کرگئی۔ادھر کورونا وائرس نے بڑی سیاسی ،سماجی اور شوبز شخصیات کو ہدف بنالیا ہے۔بڑی بڑی شخصیات کورونا کا شکار ہوگئی ہیں۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 29511 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 2128 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 19 افراد انتقال کرگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کےمطابق ملک میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 7.2 فیصد تک جا پہنچی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز سے ہلاکتوں کی تعداد 7160 ہوگئی ہے جب مجموعی کیسز 3 لاکھ 59032 تک جا پہنچے ہیں۔اس کےعلاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 599 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔
خیال رہے پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے اور کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہو رہا ہے، تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل جاری رکھنے یا تعطیلات کے متعلق آج اہم فیصلہ کیا جائے گا۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی خصوصی اجلاس ہو گا، جس میں کورونا کی صورت حال پر غور کیا جائے گا،چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم اجلاس میں شرکت کریں گے،کورونا کے تناظر میں سکولوں کی بندش اور موسم سرما کی تعطیلات سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
"In order to discuss the Covid situation in education sector, Special Meeting of Intetprovincial Education Ministers Conference (IPEMC) will take place on Monday, 16th November, 2020 at 1100hrs at National Command and Operation Centre (NCOC), Islamabad."@Shafqat_Mahmood pic.twitter.com/H7nqqC2DCX
— Ministry of Federal Education/ProfessionalTraining (@EduMinistryPK) November 11, 2020
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ،پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ،مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر)محمد صفدر، مصدق ملک،ایم این اے عامر لیاقت حسین ان کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، گزشتہ دنوں پی پی رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی اور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار سیٹھ ،معروف صحافی ارشد وحید چودھری کورونا سے انتقال کرگئے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا،مراد علی شاہ کاکہنا ہے کہ جمعہ کے روز ہلکا بخار محسوس ہوا، جس پر ٹیسٹ کرایا گیا،ڈاکٹر کی ہدایت پر خود کو قرنطینہ کرلیا، وزیراعلیٰ سندھ کاکہنا ہے کہ ہلکار بخار ہے لیکن طبیعت بہتر ہے اور احتیاط کررہاہوں۔
* وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا
— CMHouseSindh (@SindhCMHouse) November 16, 2020