ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ٹیوٹا پنجاب کے لئے ویب سائٹ بنائے گا

انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ٹیوٹا پنجاب کے لئے ویب سائٹ بنائے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: چیئر مین ٹیوٹا علی سلمان سینئر افسران سید نئیر علی اور مرزا عمر سے ملاقات کے دوران بتایا ہے کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ٹیوٹا پنجاب کیلئے ویب سائٹ بنا کردے گا،ٹیوٹا ویب سائٹ پر نئے کورسسز کے اجرا، نوکریوں اور فیکلٹی ممبران کی مکمل معلومات فراہم کی جائے گی۔انھوں نے مزید معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ ویب سائیڈ جلد از جلد مکمل کر لی جائے گی۔ 

تفصیلات کے مطابق :پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ٹیوٹا پنجاب کیلئے ویب سائٹ بنا کردے گا۔ٹیوٹا ویب سائٹ بنانے کے حوالے سے پی آئی ٹی بی کے سینئر آفیسر سید نیئر علی اور مرزا عمر نے چیئر مین ٹیوٹا سے ملاقات کی۔ملاقات میں ویب سائٹ کے مختلف پہلوئوں، ڈیزائن اور گرافکس پر غور کیا گیا۔

واضح رہے کہ چئیرمین ٹیوٹا علی سلمان نے پی آئی ٹی بی آفیشلز کو ٹیوٹا ویب سائٹ جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ٹیوٹا ویب سائٹ کو حتمی شکل دیتے ہی اسکا افتتاح کردیا جائے گا۔ چئیرمین ٹیوٹا علی سلمان صدیق نے کہا ہے کہ ٹیوٹا ویب سائٹ پر مکمل ہوتے ہی نئے کورسسز کے اجرا، نوکریوں اور فیکلٹی ممبران کی مکمل معلومات فراہم کر دی  جائے گی۔