ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکار شان نے خاموشی توڑ دی

اداکار شان نے خاموشی توڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سٹی 42)  پاکستان کے معروف اداکار اور فلم ساز شان شاہد نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے کی جانے والی اشتعال انگیزی پر اقوام متحدہ اور مغرب کی خاموشی پر شدید تنقید کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں اداکار شان شاہد نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کشمیر پر بھارت کی جانب سے حملے کئے جارہے ہیں، علاقے میں انسانیت کا خون بہہ رہا ہے مگر دنیا میں امن و امان کو برقرار رکھنے والی اقوام متحدہ اورمغرب ممالک کی جانب سے شدید خاموشی ہے۔

 
اداکار نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ دنیا کو جنگ کے خلاف متحد ہوکر امن کے لئے ووٹ دینا چاہئے، خاموشی اس معاملہ کا حل نہیں ہے۔اپنے ایک اور ٹوئٹ میں معروف اداکارشان شاہد نے کہا کہ دل سے جو  آہ نکلتی ہے، پر نہیں طاقت پرواز مگر رکھتی ہے، میری آہ اور میری دعائیں صرف مادر وطن کے لئے، یااللہ مدد، ہمارے اتحاد کو ایسی آہنی دیوار بنادے جو ہماری اقدار کا دفاع کرے، جو ہمارا عروج شروع ہونے دیں۔ یاد رہے کہ پلوامہ حملہ کے معاملے پر بھی جاوید اختر کے متنازعہ ٹوئٹ پر اداکار شان شاہد نے انہیں  کرارا جواب دیا تھا۔

واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار شان شاہد پاکستانی موقف کی بھرپور ترجمانی کرتے ہیں اور پاکستان مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہیں۔