چیف جسٹس کی وکلاءاور سائلین کو کورونا ا حکامات پرعملدرآمدکی ہدایت

16 Nov, 2020 | 12:14 AM

(ملک اشرف)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی طرف سے وکلاءاور سائلین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں۔ماسک پہنیں،ہاتھوں پر سینی ٹائزر کا استعمال کریں اور سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھیں۔
تفصیلا ت کے مطا بق ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل عرفان ضیاءکورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل عرفان ضیاء 16 نومبر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے دوران آرام کریں گے اور23 نومبر سے باقاعدہ طورپر فرائض منصبی انجام دینا شروع کر دیں گے۔جبکہ کورونا وائرس میں مبتلا عقیل ناصر ایڈوکیٹ کو تشویش ناک حالت میں میو ہسپتال میں داخل کیاگیا ہے۔

یاد رہے کہ کو رونا کے حوالے سے کابینہ ڈویژن نے ایک اعلامیہ بھی جاری کیا جس میں کہا گیا کہ جوائنٹ سیکرٹریز روٹیشن کی بنیاد پر آفس میں حاضری شیڈول بنائیں، متعلقہ افسران گھر بیٹھ کر آفیشل کام کریں اور اپنا ورکنگ اسٹیشن بغیر بتائے نہ چھوڑیں، جوائنٹ سیکرٹریز اپنے ماتحت 50 فیصد عملے کی روٹیشن کی بنیاد پر آفس حاضری یقینی بنائیں، تمام افسران ایڈمن ونگ کی مشاورت سے اسٹاف کا ڈیوٹی روسٹر بنائیں۔

مزیدخبریں