دنیا کے سب سے موٹے بچے کے وزن میں حیران کن کمی

16 Nov, 2019 | 10:58 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( وقار گھمن ) دنیا کے سب سے زیادہ وزنی دس سالہ بچے ابرار کے وزن میں کمی آگئی، وزن پانچ ماہ میں 200 کلو سے 130  کلو ہوگیا۔

آج سے پانچ ماہ قبل ابرار کا وزن دوسو کلو سے زائد تھا، جس کی وجہ سے ابرار چلنے پھرنے سے بھی قاصر تھا۔ ابرار دنیا میں سب سے زیادہ وزن رکھنے والا بچہ ہے۔

شالیمار ہسپتال کے معروف بیرٹاٹرک سرجن پروفیسر ڈاکٹر معاذ الحسن سے کرائی جانے والی سرجری کے بعد اب ابرار کا 70  کلو وزن کم ہوا ہے۔ ڈاکٹر معاذ کہتے ہیں کہ موٹاپا کم ہونے سے ابرار کی دیگر بیماریاں بھی ختم ہوئی ہیں اور چلنا پھرنا شروع کردیا ہے، کوشش ہے کہ بچے کا وزن نارمل بچوں کے لیول تک پہنچے۔

دوسری جانب ابرار کی والدہ کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے کا وزن چھ ماہ کی عمر میں ہی بڑھنا شروع ہوگیا تھا، وہ ڈاکٹر معاذ کے شکرگزار ہیں جنہوں نے بغیر کسی پیسے کے علاج کیا۔

ڈاکٹر معاذ الحسن کا کہنا ہے کہ پانچ ماہ میں ستر کلو وزن کم ہونا ایک ریکارڈ ہے، گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم سارے کیس کو ریویو کررہی ہے۔

مزیدخبریں