( عابد چوہدری ) نابینا افراد کی بالا آخر سنی گئی، 14 روز بعد حکومتی کمیٹی کے ساتھ دھرنا ختم کرنے کے مذاکرات کامیاب ہوگئے، حکومتی کمیٹی کے سربراہ نذیر چوہان نے مظاہرین سے مطالبات کی منظوری کیلئے 35 روز کا وقت مانگ لیا۔
نابینا افراد کا دھرنا رنگ لے آیا، کئی سالوں سے اپنے حقوق کی جنگ لڑنے والے نابینا افراد نے ایوان وزیراعلیٰ کے باہر 14 روز موسم کی سختی کو برداشت کرتے ہوئے گزارے تو بالاآخر حکومت نے بھی لچک دکھائی۔ حکومتی کمیٹی کے سربراہ نذیر چوہان کا کہنا تھا کہ یہ ان پر احسان نہیں بلکہ انکا حق ہے جو 3 فیصد کوٹے میں آتا ہے جبکہ 35 روز میں نابینا افراد کے مطالبات منظور کر لئے جائیں گے۔
اپنے حق کے لئے دھرنا دینے والے افراد نے مطالبات تسلیم ہونے پر خوشیاں منائیں اور گیت کی محفل لگائی گئی جس کے بعد مظاہرین کو گاڑیوں میں شیلٹر ہوم منتقل کردیا گیا اور روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔