" پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل خودمختاری دی گئی ہے"

16 Nov, 2019 | 09:54 PM

Arslan Sheikh

( قیصر کھوکھر ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کہتے ہیں پاکستان میں امن قائم ہوچکا، پنجاب میں ٹورازم کی سرگرمیاں بڑھی ہیں جبکہ میاں نواز شریف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اللہ نواز شریف کو صحت دے۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور ایوان اقبال میں کاش تنظیم کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شریک ہوئے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ٹورازم کی سرگرمیاں بڑھی ہیں، فوج نے دہشتگردی پر قابو پالیا ہے، دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر ہوا ہے، پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل خودمختاری دی گئی ہے۔ پاکستان میں امن قائم ہوچکا ہے جبکہ امریکہ افغانستان میں امن قائم نہیں کرسکا۔

 گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ لڑکوں کی نسبت لڑکیاں تعلیم کے میدان میں آگے ہیں، آنیوالے دنوں میں لڑکوں کیلئے الگ کوٹہ مقرر کرنے کی ضرورت بن سکتی ہے جبکہ یونیورسٹیوں کے وی سی میرٹ پر بھرتی کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں