مخالفین کے ساتھ مستقبل میں کیا ہونے والا؟ شیخ رشید کی پیشگوئی

16 Nov, 2019 | 05:50 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( سعید احمد ) وزیر ریلوے شیخ رشید نے سیاست دانوں کے مستقبل بارے بڑی پیشگوئی کردی، کہتے ہیں کہ چھ ماہ میں باقی تمام قید سیاستدان پلی بارگیننگ کرنے جارہے ہیں۔

لاہور ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کا پلان بی غیر قانونی ہے، مولانا سمیت نواز شریف کی سیاست دم توڑ گئی ہے۔ کشمیریوں نے خود کہا کہ مولانا کے دھرنے نے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا، چھ ماہ میں باقی تمام قید سیاستدان پلی بارگیننگ کرنے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرینوں میں بڑھتے حادثات کا ذمہ دار افسران ہیں اور لاپرواہی برتنے والے 19 افسران کو معطل کردیا گیا ہے۔ شیخ رشید نے میاں نواز شریف کا ای سی ایل کا معاملہ عدالت میں جانے کو مثبت قراردیا، بولے نواز شریف کی بیرون ملک روانگی پر نہ ڈیل ہوئی ہے اور نہ ڈھیل دی گئی، عدالت میں فیصلہ ہونا حکومت اور ن لیگ دونوں کے لیے بہتر ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے پولیس کو ختم نہیں کریں گے بلکہ مزید پانچ سو افراد بھرتی کرنے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 9 تاریخ کو کیس ہے اگر ان کے حق میں فیصلہ ہوجاتا ہے تو 10 دسمبر کو تمام ٹی ایل اے ملازمین مستقل ہوجائیں گے۔

مزیدخبریں