لاہور سمیت پنجاب بھر میں عارضی پولیس ناکے ختم

16 Nov, 2019 | 04:41 PM

Sughra Afzal

(علی ساہی) پولیس ناکے رحمت کی بجائے زحمت، شہریوں کے تحفظات اور شکایات پر عارضی ناکے ختم، صرف داخلی اور خارجی راستوں پر4 6 مستقل چیک پوسٹس قائم رہینگی،آئی جی نے ناکوں پر تعینات اہلکاروں کو شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت کر دی۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں کرپشن کی شکایات پر آئی جی پنجاب کی جانب سے ناکے ختم کرنے کا حکم دیا گیا، جس کے بعد پنجاب بھر میں 226 عارضی ناکوں کو ختم کیا جائےگا، صرف 10 ناکے ڈیرہ غازی خان میں لگائے جائیں گے، بین الضلاعی 103 ناکوں میں سے 39 کو ختم کر کے صرف 64 مقامات پر ناکے لگانے کا حکم دیا گیا۔

تمام ناکوں کو آپریشنز پنجاب برانچ مانیٹر کرے گی اور کرپشن کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا، آئی جی کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ پولیس اہلکار ناکوں پر کھڑے ہونے کی بجائے پٹرولنگ بڑھائیں اور جرائم کو روکنے میں اپنا کردارادا کریں۔

۔

مزیدخبریں