(زین مدنی) معروف گلوکاراورتحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق کو ہلال احمر کا چیئرمین تعینات کردیا گیا، اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ابرار الحق کی تعیناتی وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے احکامات پر کی گئی ہے، ابرار الحق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہیں اور نارووال سے الیکشن بھی لڑ چکے ہیں، ابرار الحق کی تعیناتی کے بعد ہلال احمر کے چیئرمین سعید الہی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔