حضرت میاں میر رحمتہ اللہ علیہ کے 395 ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز

16 Nov, 2018 | 11:31 PM

Arslan Sheikh

شاہد سپرا: حضرت میاں میر رحمتہ اللہ علیہ کے 395 ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز رسم چادر پوشی کی ادائیگی سے ہوگیا، زائرین کی بڑی تعداد مزارشریف پر حاضری دینے کے لیے آ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق برصغیر کی معروف روحانی شخصیت حضرت میاں میر رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے آغاز پر صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب سید سعید الحسن نے رسم چادر پوشی ادا کی، سیکرٹری اوقاف ذوالفقار گھمن، ڈی جی مذہبی امور پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری سمیت زائرین اور عقیدت مند بھی اس موقع پر موجود تھے، رسم چادر پوشی کی تقریب میں محفل حمد و ثناء کا انعقاد کیا گیا۔

عرس تقریبات کے دوران اخراجات کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب کا کہنا ہے کہ اسلام کے فروغ میں اولیاء کرام کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔

بھارت سے سائیں میاں میر فاؤنڈیشن کے سکھ رہنماء نے کہا کہ سکھوں کی عبادت گاہ کا سنگ بنیاد حضرت میاں میر رحمتہ اللہ علیہ نے رکھا۔ عرس تقریبات کے دوران پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں