ڈاکٹرمجاہد کامران کے نیب کیخلاف الزامات جھوٹے

16 Nov, 2018 | 07:36 PM

Shazia Bashir

سٹی42: : سابق وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی نےنیب لاہورپرکئی الزامات لگائے۔ لیکن ٹونٹی فورنیوزنےالزامات کی تحقیق کی توان کےسبھی الزامات غلط ثابت ہوگئے۔

حقائق کے مطابق کہ مجاہد کامران 11اکتوبر کو گرفتار کئے گئے۔ جبکہ حاجی ندیم اٹھارہ جون کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل جاچکے تھے اور فواد حسن فواد یکم اکتوبر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوائے جاچکے تھے۔   نیب رکارڈ کے مطابق فواد حسن اور حاجی ندیم کی مجاہد کامران سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی۔ جبکہ مجاہد کامران سے ان کی اہلیہ کی روزانہ ملاقات ہوتی تھی۔

ذرائع کےمطابق نیب کے کسی بھی واش روم میں کوئی کیمرہ نہیں۔ اور یہ بھی حقیقت سامنے آئی ہے کہ میٹریس لگانے کی درخواست مجاہد کامران نے خود کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ کمر کی تکلیف کی وجہ سے انہیں فرش پر سونا ہے۔

مزیدخبریں