نیب نے حمزہ اور سلمان شہباز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارس کر دی

16 Nov, 2018 | 06:32 PM

Shazia Bashir

سعود بٹ: آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، نیب نے حمزہ شہباز اور  سلمان شہباز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی استدعا کردی۔

تفصیلات کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے اپوزیشن لیڈر میاں حمزہ شہباز اور میاں سلمان شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ذرائع کی جانب سے دونوں بھائیوں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو مراسلہ لکھا دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کا ملک سے باہر جانے کا خدشہ ہے جس بنیاد پر انکا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی استدعا کی گئی ہے۔

مزیدخبریں