میڈیکل کالجوں میں ڈریس کوڈ نافذ، طلبا پر نئی پابندیاں لگ گئیں

16 Nov, 2018 | 04:03 PM

Sughra Afzal

(زاہد چودھری)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے میڈیکل کالجوں کے طلبا کیلئے ڈریس کوڈ لاگو کر دیاجس کے مطابق طلبا کے جینز،ٹی شرٹ، چپل ، سینڈل اور شارٹس پہننے پر پابندی لگادی گئی ۔ طلبا کو رسمی لباس پہننا ہوگا۔

 تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کی سربراہی میں صوبائی ایڈمشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر عارف تجمل ، ایڈیشنل سیکریٹری ٹیکنیکل سپیشلائزڈ ہیلتھ ڈاکٹر سلمان شاہد ،ڈاکٹر جاوید اصغر سمیت یونیورسٹی حکام شریک ہوئے۔ اجلاس کے بعد یو ایچ ایس کی جانب سے صوبے بھر کی تمام سرکاری طبی درسگاہوں کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے کہ طلبا سے ڈریس کوڈ کی مکمل پابندی کرائی جائے ۔

ڈریس کوڈ کے مطابق طلباجینز،ٹی شرٹ، چپل ، سینڈل اور شارٹس نہیں پہن سکیں گے۔ اس پابندی کا اطلاق زیر تربیت پوسٹ گریجوایٹ ڈاکٹرز پر بھی ہوگا۔

مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے ہے کہ سینئرز کی طرف سے فرسٹ ایئر کے طلبہ سے فولنگ کا سلسلہ روکا جائے اورینٹیشن سیشنز کا انعقاد کیا جائے جس کا آغاز قرآن خوانی سے ہوگا۔ اس کے علاوہ فرسٹ ایئر طلبا کو درسگاہ اور اس سے متصل ٹیچنگ ہسپتالوں کا دورہ بھی کروایا جائے۔

مزیدخبریں