ایف  آئی اے کی اوور بلنگ پر دوسری رپورٹ، اب ری فنڈ ملیں گے، محسن نقوی

16 May, 2024 | 08:11 PM

 علی رامے:  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بتایا ہے کہ  ایف آئی اے کی اووربلنگ پر سیکنڈ رپورٹ آگئی ہے . اب لوگوں کو ری فنڈز ملنا شروع ہو گئے ہیں۔

  محسن نقوی نے جی او آرون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  لوگوں کو اتنے بل بھیجے جارہے تھے جن کی ادائیگی ان کیلئے مشکل تھی. وزیر اعظم نے کہاہے کہ ری فنڈنگ کے عمل میں کوئی کمی کوتاہی نہ ہو.

وزیرداخلہ نے کہا کہ آزاد کشمیر کے مسائل پر وزیر اعظم نے بروقت پیکج کااعلان کیاہے. تئیس ارب روپے کی رقم فوری ارسال کردی گئی ہے.

محسن نقوی نے کہا کہ بہت سے لوگوں کو اعتراض تھا کہ میں آزادکشمیر کیوں نہیں گیا. صوبوں میں امن وامان صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے.صوبوں کا اپنا اختیار ہے اور اس میں مداخلت نہیں کرسکتے. جہاں سیکورٹی کی ضرورت ہے وہاں ہم نے سیکورٹی دی. انہوں نے بتایا کہ آزاد کشمیر میں لا اینڈ آرڈر پر بھی میٹنگز ہوئیں. آزاد کشمیر کے لوگ اپنے حقوق کے لیے احتجاج کررہے تھے .

بیوی کی دبئی میں پراپرٹی:  بطور بزنس مین جہاں چاہوں گا،سرمایہ کاری کروں گا

دبئی پراپرٹی لیکس کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اگر کوئی ناجائز پیسوں سے جائیداد بنی ہوتو ضرور خبر دیں. انہوں نے بتایا کہ یوکے میں میری اہلیہ کی ایک وراثتی پراپرٹی ہے. میری اہلیہ کی یہ پراپرٹی 2017 سے ہے. بعد میں بیچ دی۔ اب  میری بیگم کے پاس لندن میں جائیداد ہے۔ اگر کوئی جائیدادغیرقانونی ہے تو وہ بتانا چاہیے.

وزیرداخلہ نے کہا کہ بطور بزنس مین جہاں چاہوں گا، سرمایہ کاری کروں گا. اگر میرے پاس کوئی قانونی طریقے سے کمائی کے پیسے ہیں تو سرمایہ کاری ضرورکروں گا. میری جائیداد کو ایسے ہائی لائٹ کیاگیا جیسے کوئی ناجائزپیسوں سے لی گئی ہے.ایسا ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ غیر قانونی ذرائع سے آئی ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ اگر کسی کو یہ نظر آتا ہے کہ میں کسی کی سپیس لے رہا ہوں تو یہ اسکی اپنی سوچ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میر شکیل الرحمن کی پراپرٹی دبئی میں ہے یا نہیں میرے علم میں نہیں۔ 

اگر عزت نہیں تو میں ایسے کام پر تین حرف بھیجتا ہوں

انہوں نے کہا کہ اگر عزت نہیں ہے تو میں ایسے کام پر تین حرف بھیجتا ہوں۔ ہزاروں پاکستانیوں کی دبئی میں جائیداد ہے
محسن نقوی نے کہا کہ کم وقت ہے یا  زیادہ، مجھے اپنے کام پرتوجہ دینی ہے. اگر کسی نے غیرقانونی کام کیا ہے تو انکوائری ضرور ہونی چاہیے. ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہم اپنے بزنس مین کوترقی کرتادیکھ کر چور سمجھتے ہیں.

پاسپورٹ کے مسائل جلد دور کریں گے

محسن نقوی نے کہا کہ پاسپورٹ کے حوالے سے مسائل کو جلد دور کردیں گے. سندھ اور پنجاب مل کر کچے کے آپریشن میں کام کررہے ہیں.
کچے میں آپریشن کے حوالے سے جو ضرورت ہوگی وہ فراہم کریں گے.
محسن نقوی نے کہا کہ افغانستان کے معاملے میں افغان حکومت کو ہوش کے ناخن لینا چاہئیے۔
اسلام آباد کے صحافی کے لاپتہ ہونے کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ  آئی۔ جی اسلام آباد سے اس معاملہ پر  بات ہوئی ہے۔

مزیدخبریں