تیراہ کے گاؤں میں آسمانی بجلی گرنے سے خاتون جاں بحق 

16 May, 2024 | 07:40 PM

سٹی42: ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں آسمانی بجلی گرنے سے  ایک خاتون جاں بحق ہو گئی جبکہ  2 افراد  جھلس گئے۔

 وادی تیراہ کے گاؤں  زرمنزہ میں آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ جمعرات کے روز پیش آیا۔ وادی تیراہ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بجلی گرنے کے دوران اس کی زد میں آ کر  ایک خاتون جاں بحق  ہو گئی جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے ۔

 زخمیوں کو طبی امداد کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

مزیدخبریں