محکمہ ماحولیات لاہور کا آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کیخلاف ایکشن، بھاری جرمانے عائد

16 May, 2024 | 07:34 PM

کومل اسلم : محکمہ ماحولیات لاہور نے آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے دھواں چھوڑنے والی 11 گاڑیاں بند کردیں، اور 31 گاڑیوں کو 62 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا ۔ 
محکمہ ماحولیات لاہور کی جانب سے آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔ ٹھوکر نیاز بیگ پر فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ سیل کردیا گیا، ساتھ ہی ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا گیا۔ اس کے علاوہ رنگ روڈ پر 2سٹیل ملزسیل کرتے ہوئے کار سرکار میں مداخلت کے مقدمات درج کردیے گئے۔ ملتان روڈ سندر اڈا کے علاقے میں ایک فیڈ مل کو نوٹس جاری کردیا گیا ۔ 
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات علی اعجاز کا کہنا ہے کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیلئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے، فیکٹری مالکان دھویں کے تدارک کیلئے سسٹم لگائیں ۔ 

مزیدخبریں