ویب ڈیسک : مسلم لیگ ق کے رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ نے سابق وزیر مملکت زرتاج گل سے معافی مانگ لی۔
ق لیگ کے طارق بشیر چیمہ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے زرتاج سے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کئے تھے،جس پر اپوزیشن رہنما اور زرتاج گل سپیکر ہاو¿س پہنچ گئے اور اپنااحتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے سیشن تک اسمبلی رکنیت معطلی کا مطالبہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ طارق بشیر چیمہ نے اپنے بیان پر زرتاج گل سے معافی مانگ لی،طارق بشیر چیمہ نے معافی سپیکر چیمبر مانگی ہے،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ طارق چیمہ کو کل کے اجلاس کیلئے معطل بھی کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی اجلاس میں طارق بشیر چیمہ اور زرتاج گل کے درمیان جھگڑا ہو گیا تھا، طارق بشیر چیمہ زرتاج گل کے پاس نشت پر گئے،طارق بشیر چیمہ بات کر رہے تھے کہ زرتاج گل غصے سے چیخ پڑیں ،زرتاج گل نے کہا Get out from here،زرتاج گل کا غصہ دیکھتے ہی اپوزیشن رہنما جمع ہوئے،طارق بشیر چیمہ کو آغا رفیع اللہ فوری باہر لے گئے،اقبال آفریدی بنچز کے اوپر چڑھ کے طارق بشیر چیمہ کے پیچھے بھاگے، جس کے بعد پی ٹی آئی اراکین نے مؤقف اختیار کیا کہ زرتاج گل کو گالیاں دی گئیں وہ یہاں بتانے کے قابل نہیں، پیپلز پارٹی کے نبیل گبول ،شرمیلا فاروقی نے بھی زرتاج گل کے حق میں بیان دیا۔