ارباز خان: مسلم لیگ نون کے ایم پی اے پی پی 152 ملک محمد وحید نے این اے 119 کے ایریا میں لیسکو کے تین خراب ٹرانسفارمر بدلوا دیئے۔
ایم پی اے پی پی 152 ملک محمد وحید نے علاقہ میں بجلی اور گیس کے مسائل پر خصوصی اجلاس میں بتایا کہ ایم این اے علی پرویز ملک کی قیادت میں اس علاقہ کو بجلی گیس اور دیگر مسائل سے پاک مثالی علاقہ بنا کر دم لیں گے۔
اجلاس میں علاقہ کے عوام نے اپنے بجلی اور گیس کے مسائل شئیر کئے جن پر ملک وحید ایم پی اے نے ان مسائل کو نوٹ کر لیا اور متعلقہ شہریوں کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کے حل کے لئے وہ آخری حد تک جا کر کوشش کریں گے۔
ن لیگ کے مرکزی دفتر این اے 119 میں لیسکو اور سوئی گیس مسائل کے حوالے سے اجلاس میں سابق ایم پی اے چودھری شہباز، جاوید خان، حاجی اکرم، رانا شکیل، ماسٹر فیاض نے بھی شہریوں کے ساتھ شرکت کی ۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ملک وحید نے بتایا کہ انہوں نے علاقہ میں تین خراب ٹرانسفارمرز کو نہ صرف بدلوایا ہے بلکہ ٹرانفارمرز کا لوڈ تقسیم کرنے کے لئے اضافی ٹرانسفرمرز بھی لگوا رہے ہیں۔علی پرویز ملک کی زیر قیادت حلقہ کو بہترین حلقہ بنا کر دکھائیں گے۔