عازمین حج کی شکایات کا ازالہ بروقت ہونا سسٹم کی کامیابی کی دلیل ہے، چوہدری سالک حسین

16 May, 2024 | 06:05 PM

ویب ڈیسک : وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین حج آپریشن کا جائزہ لینے مدینہ منورہ پہنچ گئے ۔ 

وزیر مذہبی امور اور ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر سید عطاء الرحمن کو حج آپریشن پر بریفنگ جاری کی گئی۔ 

وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے پاکستان حج مشن کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا، انہوں نے مدینہ حج مشن کے مین کنٹرول آفس میں کمپلینٹ مینجمنٹ سیل کا بھی دورہ کیا ۔ 

ڈائریکٹر مدینہ ضیاء الرحمن نے پاکستان حج مشن مدینہ منورہ پر بریفنگ دی ۔ 

 چوہدری سالک حسین نے کہا کہ عازمین حج کی شکایات کا ازالہ بروقت ہونا سسٹم کی کامیابی کی دلیل ہے، انہوں نے پاکستانی عازمین حج کیلئے مرکزیہ میں مسجد نبوی سے قریب ترین رہائشیوں پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ 

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے مزید کہا کہ مرکزیہ میں مسجد نبوی سے قریب ترین رہائشیں لینا پاکستان حج مشن کی کامیابی ہے۔  عازمین حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کے شکر گزار ہیں۔ پاکستان حج مشن  محنت، لگن اور دینی جذبے کے تحت عازمین حج کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ 

مزیدخبریں