دریائے جہلم میں کشتی ڈوبنے سے 2خواتین اور 4 بچے جاں بحق

16 May, 2024 | 05:08 PM

رضوان بٹ: دریائے جہلم میں کشتی ڈوبنے کا معاملہ، ریسکیو اپریشن مکمل کرلیا گیا ۔ 

 ریسکیو 1122اور مقامی افراد نے دو خواتین سمیت 6 افراد کی لعشیں نکال لی۔ ریسکیو  1122 نے 2 افراد کو نیم بے ہوشی کی حالت میں منڈی بہاولدین اسپتال منتقل کیا۔ سگھر پور سے ملکوال جانے والی کشتی میں 30 سے زائد مسافر سوار تھے ،کشتی دریائے جہلم ملکوال کے کنارے پر ڈوبی تھی۔ جس کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زیادہ تر مسافروں کو بچالیا۔
 ریسکیو 1122کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے تین بہن بھائی شامل تھے، جن میں 8سالہ شیر عباس دو سالہ راعنا 6 سالہ غیور عباس چھ سالہ شاہ میر اور عظمت اور شہناز شامل تھی۔ 
کشتی میں مسافروں کے ساتھ کیری وین، موٹرسائکلیں اور دیگر سامان لوڈ تھا، کشتی خستہ حالت میں تھی جس پر اوور لوڈنگ کی وجہ سے واقع رونما ہوا۔ 

مزیدخبریں