دوبارہ ٹیسٹ لینے کا شیڈول،پراسیکیوٹرز نے عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا

16 May, 2024 | 04:03 PM

Ansa Awais

شاہین عتیق : سیکرٹری پراسیکیوشن نے تمام پراسیکیوٹرز کے دوبارہ ٹیسٹ لینے کا شیڈول جاری کر دیا ،پراسیکیوٹرزنے اقدام واپس نہ لینے پر ہائی کورٹ میں چیلنج اور ہڑتال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
 پراسیکیوٹرز کے ٹیسٹ ستائیس مئی سے شروع ہوں گے۔ شیڈول جاری ہونے پر پراسیکیوٹروں میں بددلی پھیل گئی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ شیڈول واپس لیا جائے ۔اگر ٹیسٹ کا شیڈول واپس نہ لیا گیا وہ ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے یا ہڑتال پر جائیں گے۔ جن سے دوبارہ ٹیسٹ لیا جا رہا ہے ان پراسیکیوٹرز میں ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل ،ڈپٹی پراسیکیوٹر، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر اوراسسٹنٹ پراسیکیوٹر شامل ہیں۔ شیڈول آنے پر پراسیکیوٹر جنرل نے بھی مراسلہ سیکرٹری کو بھجوایا ہے کہ تمام پراسیکیٹرز پبلک سروس کمیشن سے آئے ہیں ہیں ،ان کا ٹیسٹ نہیں بنتا ۔

مزیدخبریں