ہوائی فائرنگ کرنیوالے ہوجائیں ہوشیار، نیا سافٹ ویئر بن گیا

16 May, 2024 | 03:08 PM

منظور حسین : ہوائی فائرنگ کرنے والے ہوجائیں ہوشیار، جرائم کی روک تھام کیلئے سافٹ ویئر بنادیا گیا ۔ 

انجینئرنگ یونیورسٹی کے طالب علم نے جرائم اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے سافٹ ویئر بنادیا ۔ اپنے سافٹ ویئر کے حوالے سے طالب علم محمد علی کا کہنا ہے کہ  جہاں پر فائرنگ ہوگی 5 سیکنڈ سے کم وقت میں معلوم کیا جا سکے گا۔ یہ ایک ایسا پروجیکٹ ہے جس میں گوگل میپ کے ذریعے فائرنگ کرنے والے کو ٹارگٹ کیا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ ہر سال لاکھوں کی تعداد میں مقدمات درج کیے جاتے ہیں۔ موٹر سائیکل اور موبائل فون چھیننے کے واقعات تو بہت ہی زیادہ پیش آرہے ہیں۔ گلی محلوں میں لوگ خوفزدہ رہتے ہیں کہ کسی وقت موبائل نکالا تو کوئی چھین کر لے جائے گا۔ ایسے واقعات کی تعداد بھی بڑھتی جارہی ہے جس کی وجہ سے عوام کا جینا محال ہوچکا ہے۔ 2024 میں بھی اب تک کے درج مقدمات سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ان کی شرح بھی گزشتہ برسوں کی نسبت زیادہ ہے۔ دوسری جانب مختلف جرائم اور مختلف مسائل کو دیکھنے کےلیے مختلف ڈپارٹمنٹس قائم کیے گئے ہیں، اس کے باوجود جرائم کی اتنی بڑی شرح اور اس میں مسلسل اضافہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

مزیدخبریں