عمران خان کی 10 ماہ بعد پہلی جھلک ،سپریم کورٹ یوٹیوب فالوورز نے ریکارڈ قائم کرلیا

16 May, 2024 | 12:55 PM

Ansa Awais

(امانت گشکوری،عثمان خان)نیب ترامیم کیس میں  بانی پی ٹی آئی  ویڈیو لنک پر سپریم کورٹ میں پیش،10 ماہ عمران خان کی جھلک سامنے آگئی ۔سپریم کورٹ کے یوٹیوب چینل کی سبسکرپشن میں تیزی ،فالوورز کی تعداد 11ہزار سے 79 ہزار تک پہنچ گئی ۔

  نیب ترامیم کیس کی سماعت کے سلسلے میں عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کےانتظامات جیل میں کیے گئے ۔بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری سپریم کورٹ کے حکم پرکی جارہی ہے اور جیل انتطامیہ نے بانی پی ٹی آئی کو حاضری سے متعلق آگاہ کیا ۔

 بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کروا دیا ۔عمران خان نے سکائی بلیو ٹی شرٹ پہن رکھی تھی۔

 ضرورپڑھیں:نیب ترامیم کیس کی سماعت ،عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے پیش،سپریم کورٹ کے یوٹیوب چینل کی سبسکرپشن میں تیزی آگئی
 

مزیدخبریں