داتا دربارسے لاپتہ ہونے والے بچے کو پولیس نے چند گھنٹوں میں تلاش کر لیا

16 May, 2024 | 12:30 PM

Imran Fayyaz

(فاران یامین)داتا دربار پولیس کی کامیاب کارروائی اغواء کے مقدمہ میں مطلوب بچے کو چند گھنٹوں میں تلاش کر لیا۔

بچہ والدین کے ہمراہ داتا دربار گیٹ نمبر 2 سے لاپتہ ہو گیا، والدہ کی مدعیت میں اغواء کا مقدمہ درج کیا گیا،ایس پی سٹی کی سربراہی میں ڈی ایس پی حافظ عبیداللہ اور پانچ ایس ایچ اوز پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی۔

ایس ایچ او داتا دربار ,ایس ایچ او موچی گیٹ،ایس ایچ او یکی گیٹ،ایس ایچ او مستی گیٹ اور ایس ایچ او رنگ محل پر مشتمل ٹیم نے بچے کی تلاش شروع کی،6 سالہ اکرام کی تلاش کے لیے سیف سٹی کیمروں سمیت جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین ریسورس سے مدد حاصل کی گئی،چند گھنٹوں کی کاوش کے بعد اکرام کو بحفاظت تلاش کر لیا گیا۔
لخت جگر کے بحفاظت ملنے پر والد نے داتا دربار پولیس کا شکریہ ادا کیا اور پوری ٹیم کو پھولوں کے ہار پہنائے اور دعائیں دی۔
 

مزیدخبریں