غیر معیاری گیس سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں،رکشوں کیخلاف کارروائی جاری

16 May, 2024 | 11:41 AM

Imran Fayyaz

(فاران یامین) غیر معیاری گیس سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں،رکشوں کیخلاف کارروائی جاری،دو ہفتوں میں 04 ہزار سے زائد رکشوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کےخلاف کارروائی کی گئی.
انسانی جانوں کے  تحفظ کے پیش نظر کریک ڈاؤن جاری ہے،دو ہفتوں میں 04 ہزار سے زائد رکشوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کےخلاف کارروائی کی گئی،کارروائی سے قبل غیر معیاری سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑی مالکان، ڈرائیورز کو متعدد بار آگاہی دی گئی.گورنمنٹ سے منظور شدہ گاڑیوں میں ہی سلنڈرز لگانے کی اجازت ہے.

سی ٹی او لاہور کہتی ہیں کمرشل گاڑیوں میں مختص کردہ اور مقررہ سلنڈر سے زائد لگانے پر بھی کارروائی کا حکم ہے ۔گیس سلنڈر استعمال کرنے والی کمرشل گاڑیوں میں فائرفائٹنگ سلنڈرز کا ہونا بھی لازمی ہوگا۔

عمارہ اطہر نے مزید بتایا کہ روڈ سیفٹی یونٹ بس اڈوں، ٹیکسی، پارکنگ سٹینڈز پر خصوصی لیکچرز دیے جارہے  ہیں۔شہریوں کے محفوظ سفر کو ہر ممکن یقینی بنایا جائیگا،ماضی میں گاڑیوں میں غیر معیاری سلنڈروں کی وجہ سے بیشتر قیمتی جانیں لقمہ اجل بنیں۔شہری سیفٹی کیلئے سلنڈر سے چلنے والی کمرشل گاڑیوں میں سفر کرنے سے گریز کریں۔


 

مزیدخبریں