پولیس جسے چاہتی ہے پکڑ لیتی ہے،مصطفیٰ آباد تھانے کے باہر  اہل علاقہ سراپا احتجاج

16 May, 2024 | 10:47 AM

Imran Fayyaz

(فاران یامین)تھانہ مصطفی آباد دھرم پورہ کے رویہ کے خلاف اہل علاقہ کا احتجاج، پولیس کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔
مظاہرین نے تھانہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پولیس جسے چاہتی ہے راستہ میں بچے کو روک کر دھر لیتی ہے،پولیس تھانہ لے جا کر پیسوں کا مطالبہ کرتی ہے،بدھ کی رات نو بج کر 30 منٹ پر اسنوکر کلبوں پر پولیس نے چھاپہ مارا،پولیس نے دس بجنے سے پہلے ہی نہ صرف اسنوکر کلب بلکہ اس کے سامنے کھڑے بچوں کو پکڑ لیا،پولیس نے ایک درجن سے زائد افراد پر مقدمہ درج کر دیا،پولیس نے خود کلبز بند کرنے کا وقت دس بجے دیا ہوا ہے،پولیس بچوں کا کریمنل ریکارڈ بنا کر مستقبل تباہ کر رہی ہے،ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
 

مزیدخبریں