(شاہین عتیق)سیشن کورٹ نے فواد چودھری کی عبوری ضمانت منظور کرلی،عدالت نے 50ہزار روپے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت کنفرم کی۔
ایڈیشنل سیشن جج عبد الغفار نے 2صفحات کا تحریری حکم جاری کردیا،عدالت نے دو صفحات پرمشتمل تحریری حکم میں لکھا ہے کہ لاہور میں ٹریفک اکثر جام رہتی ہے۔
درخواست گزارپرٹریفک جام کرکےنیوزکانفرنس کرنےکا الزام درست نہیں،لاہورمیں اکثر ٹریفک جام رہتا ہے،اس مقدمےمیں عدالت شریک ملزم شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت کنفرم کرچکی ہے۔