بہار شاہ روڈ پر سیوریج کا ناکارہ نظام مکینوں کیلئے عذاب بن گیا

16 May, 2024 | 12:28 AM

اسوہ فاطمہ: بہار شاہ روڈ پر انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث سیوریج کے نکاس کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔  ایک ماہ سے سیوریج نالے کا پانی سڑکوں پر جمع ہے۔ علاقہ کے مکینوں کی شکایات سن کر انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی، مکین جِلد کی بیماریوں کو شکار ہونے لگے۔

 ایک ماہ سے سیوریج نالے کا پانی سڑکوں پر جمع ہونے کی وجہ سے   علاقے میں مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہو رہا ہے۔ راہگیروں اور نمازیوں کو  اس سڑک سے گزرنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سیوریج کا پانی جمع ہونے کے باعث ٹریفک کی آمدورفت بھی متاثر ہو رہی ہے۔ 

بہار شاہ روڈ اور ملحقہ علاقوں کے مکینوں نے بتایا کہ گندے پانی کی نکاسی کے لئے انتظامیہ کو شکایات کرنے کا کوئی نتیجہ نہیں نکلتا۔ 

علاقہ کے مکینوں نے بتایا کہ سی بلاک کے پانی کے نکاس کے لئے سیوریج لائن میں جو پائپ ڈالا گیا ہے اس کا سائز ضرورت سے بہت کم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گلی نمبر دو اور گلی نمبر ایک میں بھی سیوریج کا پانی کھڑا رہتا ہے جس سے ان گلیوں کے مکینوں کو سخت مشکلات پیش آتی ہیں۔ 

مزیدخبریں