ہربنس پورہ کا خراب واٹر فلٹریشن پلانٹ بھوت گھر بن گیا

16 May, 2024 | 12:14 AM

اسوہ فاطمہ: ہربنس پورہ روڈ پر نصب فلٹریشن پلانٹ عرصہ دراز سےبند پڑا ہے۔  فلٹریشن پلانٹ کا پانی کا کنکشن کٹے طویل عرصہ بیت گیا.
ہربنس پورہ روڈ پر نصب فلٹریشن پلانٹ عرصہ دراز سے غیر فعال ہونے کے سبب فلٹریشن پلانٹ میں مٹی کے انبار لگ گئے ہیں۔ پلانٹ کے یوزر اینڈ پر نصب  ٹائلیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں  اور ان پر غلاظت کی تہیں چڑھ گئی ہیں۔

 فلٹریشن پلانٹ میں نلکے تو موجود مگر  ٹونٹیاں ضرورت مند اتار کر لے گئے ہیں۔ اس پلانٹ سے پانی دستیاب نہیں ہونے کے سبب اہل علاقہ دور دراز سے پانی لانے پر مجبور  ہیں جو لوگ اپنی مجبوریوں کی وجہ سے دور کے علاقوں سے پینے کے لئے مناسب پانی نہیں لا سکتے وہ گھر میں گندا نلکے کا پانی پینے پر مجبور ہیں۔

ہربنس پورہ کے رہائشی بتاتے ہیں کہ  گندا پانی پینے سے ہم سب بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں، رہائشیوں کا کہنا ہے کہ واٹر فلٹریشن پلانٹ کے متعلق کئی بار انتظامیہ کو شکایت کی ہے مگر کوئی شنوائی نہیں ہوتی۔

ہربنس پورہ کے  رہائشیوں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے فلٹریشن پلانٹ کو فعال کرنواے کا مطالبہ کیا ہے.

مزیدخبریں