دریائے سندھ میں چار نوجوان ڈوب گئے

16 May, 2023 | 11:26 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: حیدرآباد کے نواحی علاقے لطیف آباد چار نمبر بند پر دریائے سندھ میں چار نوجوان ڈوب گئے۔

چاروں نوجوانوں کو دریا سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا۔ ڈاکٹرز نے دو نوجوانوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔ پولیس کے مطابق نوجوان کراچی سے حیدرآباد شادی میں آئے ہوئے تھے۔

جاں بحق ہونے والے دو نوجوان آپس میں رشتے دار ہیں۔

مزیدخبریں