ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

9 مئی کے واقعات میں ملوث سرکاری ملازموں کی پینشن روک دی جائے، پبلک اکاونٹس کمیٹی

Public Accounts Committee, PAC, Noor Alam Khan, Mushahid Hussain, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن روکنے کی ہدایت کردی ہے ۔ 

چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اعلیٰ حکام نے شرکت کی، چیئرمین نورعالم خان نے 9 مئی کو سرکاری املاک پر حملے کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملوث ریٹائرڈ سرکاری افسروں کی پنشن روک دی جائے۔

انہوں ںے کہا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا اس کی مذمت کرتے ہیں، جن ریٹائرڈ لوگوں نے 9 مئی کے مظاہروں میں شرکت کی ان کی پنشن روکنے کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ہدایت کرتے ہیں۔

رکن پی اے سی مشاہد حسین سید نے اس موقع پرکہا کہ کیا ہم کسی کی پنشن روکنے کا حکم دے سکتے ہیں؟ اس پر نور عالم خان نے کہا کہ یہ ہدایات صرف اینٹی اسٹیٹ کارروائیوں میں شرکت کرنے والوں کے لیے ہے، جو نوجوان اس کارروائی میں ملوث ہیں انہیں سرکاری نوکریاں نہ دی جائیں۔